اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کا ٹائم ٹیبل سامنے آ گیا

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسحاق ڈار کی لندن سے وطن واپسی کب ہوگی، اس سے متعلق پارٹی قیادت نے فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے،

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان جانا ہی ہے تو شہباز شریف کے ساتھ جائیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ بدھ کو اسحاق ڈار کا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا، نواز شریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف پیر کو وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔۔۔۔۔