آئندہ 72 گھنٹے میں الیکشن سے متعلق چیزیں سامنے آ جائیں گی، پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کر دیا

نوشہرہ (آئی این پی) پا کستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں تمام معاملات میں لگا ہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سے متعلق چیزیں سامنے آجائیں گی، اتوار کو جہانگیر ہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سیکس طرح گراتے ہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے یا میدان میں آکرمقابلہ کرے،

انہوں نے کہا کہ دنیامیں کوئی بھی اس حکومت پراعتبارکرنے کیلئے تیارنہیں ہے، ان سب کوطریقہ سکھائیں گے کہ اقتدارسے کیسے اتارا جاتا ہے،پرویزخٹک نے دعوی کیا کہ میں خود تمام معاملات میں لگاہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سے متعلق چیزیں سامنے آجائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اسلام اباد سے نہیں نکل پائیں گے، فیصلہ پھر میدانوں میں ہوگا، ان کو یا تو استعفی دے کر اسمبلیاں تحلیل کرنی پڑیں گی۔۔۔۔

close