سستے آٹے کی تقسیم کے دوران کئی شہری نالے میں گر گئے

پشاور (پی این آئی) ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے جہاں عام شہریوں کو مسائل کا شکار کر رکھا ہے وہاں پشاور کے علاقے گڑھی حمزہ میں سرکاری سستے آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل کے نتیجے میں بعض شہری نالے میں گر گئے۔

خیبر پختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ضرورت کے حساب سے آٹا یا گندم نہیں مل رہی۔ آٹا تقسیم کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 20 کلو گرام سرکاری آٹے کا تھیلا 980 روپے پر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔

close