شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی سارہ کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی اہلیہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین نہ ہونے پر فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقتولہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے سر، ماتھے اوربازوؤں پرزخم کےنشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے جسم کے مختلف حصوں سے نمونے لے لیے گئے ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں اور فرانزک کیلئے نمونے پنجاب سائنس اتھارٹی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

close