شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ

کوہاٹ(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی کے آبائی گھرپردستی بم حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دستی بم گیٹ کے باہرپھٹا۔پولیس نے بتایا کہ دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے، اللہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دْشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔

close