ریحام خان کا پی ٹی آئی پر وار، حکومت گرانے کی نئی تاریخ مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی سے حکومت کے جانے کی نئی تاریخ دینے کی گزارش کردی۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ان پر طنز کیا اور کہا کہ آج 10 ستمبر بھی گزر گئی ہے۔

 

 

حکومت کا تختہ اُلٹانے کے خواب دیکھنے والوں کے اپنے خواب اُلٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کو حوصلہ دینے کے لیے کوئی نئی تاریخ ہی دے دیں۔

close