سکول نہ جانے والے بچوں کے لیے اہم اعلان کر دیا گیا

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کی اسکول نہ جانے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔ وزیر اعلی چوہدری پرویزالہی نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواندگی پر آج سب کو پڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پنجاب میں 20 سال قبل لٹریسی ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا اعزاز مجھے عطا کیا،

صوبہ بھر میں اسکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ پرویزالہی نے کہا کہ معاشرے کے نظر انداز طبقات کو بنیادی تعلیم اور فنون سے آراستہ کرنے کے لئے ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، لٹریسی جیسے اہم محکمے کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب ہم اس پر پوری توجہ دیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میرے سابقہ دور کے پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کو ملکی اور بین الاقوامی ہر فورم پر سراہا گیا، پنجاب میں مفت کتابیں اور بچیوں کے وظائف کا آغاز بھی ہم نے کیا تھا۔۔۔۔

close