عمران خان کی پرسنل سکیورٹی کی گاڑی میں آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی

اسلام آباد (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی۔عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو اچانک آگ لگنے کے بعد موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں عمران خان محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا شکار ہونے والی گاڑی میں عمران خان کی پرسنل سیکیورٹی کے افراد سوار تھے، جنہوں نے گاڑی میں آگ لگنے کے بعد گاڑی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی۔۔۔۔۔

close