عمران خان نےآج لیاقت باغ جلسے میں کارکنوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسران اور شہباز گِل کا ریمانڈ دینے والی مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر گِل کے اوپر کیس ہو سکتا ہے تو نواز شریف، فضل الرحمان اور رانا ثنااللہ کے خلاف بھی کیس ہو سکتا ہے۔ہم آئی جی ، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کے خلاف کیس دائر کریں گے۔ ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے آئی جی اور ڈی آئی جی ہم نے آپ کو نہیں چھوڑنا۔ ہم آپ کے خلاف کیس کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جو کچھ شہباز گِل نے کہا اس سے بہت زیادہ باتیں نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، خواجہ آصف نے کیں جن سے فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ فکر نہ کرو۔ اگر گِل کے اوپر کیس ہو سکتا ہے تو نواز شریف، فضل الرحمان اور رانا ثنااللہ کے خلاف بھی کیس ہو سکتا ہے۔ہم آئی جی ، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کے خلاف کیس دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہباز گِل پر تشدد کر کے کہ یہ بتانے کی کوشش کہ ہم کسی کے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اس وقت ملک میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے۔یہ سب جو ہوا ہے، یہ صرف طاقتور نے دکھایا ہے کہ ہم سب سے اوپر ہیں۔ جب میں اسلام آباد پولیس سے پوچھا کہ یہ آپ نے کیا کِیا ہے؟

تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا، ہمیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ اگر ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے۔ دنیا کی تاریخ میں ڈکٹیٹرز اور بادشاہ لوگوں کو خوف کی بنا پر غلام بناتے تھے۔ وہ لوگوں کی تنقید ختم کر کے لوگوں کو قابو کرتے تھے۔عمران خان نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو چوروں کا ٹولہ ہے۔ جو باہر بھگوڑا بیٹھا ہے۔ آج سب سن لو یہ قوم بیدار ہو گئی ہے۔

آپ جتنا مرضی خوف پھیلانیکی کوشش کریں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کو ڈرا لیں۔ آپ عوام کے اس سمندر کو آپ نہیں روک سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹرلز کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ پاکستان کا مسئلہ ہے۔ نیوٹرلز کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں چوروں کے ساتھ نہیں۔عمران خان نے آج ( اتوار)کو لیاقت باغ راولپنڈی کے اپنے جلسے میں کارکنوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا۔۔۔۔

close