شہباز گل کو کیسے مارا جارہا ہے، عمران خان کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی چینل جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، میرا سارے حکمرانوں سے موازنہ کریں کہ کون ایمانداری سے چل رہا تھا، شہباز گل نےغلط بیان دیا لیکن اس پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، شہباز گل کو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کیخلاف بیان دو، شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا، یہ شرمناک ہے، ہر سوال شہباز گل کو مار کے پوچھا جاتا ہے،

سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے، شہباز گل کیساتھ ایسا سلوک کر کے لوگوں کوڈرا رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو فوری طور پر متحرک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔عمران خان کی طرف سے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کیلئے بنی کمیٹی کا کنونیئر سنیٹر سیف اللہ خان نیازی کومقرر کردیا، کمیٹی میں تمام صوبوں اور وفاق سے 12ارکان شامل کیے گئے ہیں۔

ارکان میں شیر علی ارباب، سلمان امجد، چودھری اقبال، شاہد حسین، خواجہ شمس، سہیل آفریدی، ارسلان خالد، فرید رحمان، رانا ندیم، عبدالکریم اور نعمان گل کمیٹی میں شامل ہیں۔ٹائیگر فورس کمیٹی پورے ملک میں عمران خان ٹائیگر فورس کی تنظیم سازی کرے گی، یہ کمیٹی براہ راست عمران خان کو رپورٹ دے گی، عمران خان نے کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی گراس روٹ لیول پر کارکنوں کو متحرک کرے گی۔ فورس الیکشن ڈے اور پولنگ سکیم کو منظم کرے گی۔ پی ٹی آئی ورکر کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرے گی۔

close