ایک اناڑی جوموٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو وہ 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا ئیگا، ن لیگی سینئر لیڈر کے لفظی وار

حافظ آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ایک اناڑی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو وہ 22کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے جب عمران خان کی حکومت تھی تو خزانہ خالی تھا۔ آئی ایم کے ساتھ معائدہ عمران خان نے کیا اس وقت اس نے غریب عوام کا نہیں سوچا۔ 2018 کے بعد عمران خان نے پشاور سے کراچی تک ایک کمرہ نہیں بنایا بلکہ سب کچھ تباہ کیا۔ میں چیلنج کرتا ہوں عمران خان نے چار سال میں ایک بھی منصوبہ بنایا ہو تو بتائیں۔

مودی نے ہم سے کشمیر چھین لیا عمران نیازی اپنی عیاشیوں میں لگا رہا۔ وہ گزشتہ روز یہاں رسولپورتارڑ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چودھری محمد بخش تارڑ کی زیرصدارت ایک بہت بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے امریکہ سمیت ڈکٹٹیر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔نواز شریف نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔جدہ میں نواز شریف کو جنرل مشرف کا فون آیا تھا۔مشرف نے کہا کہ نواز شریف اگر والد کی تدفین میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو میری شرائط مان لو ۔ہم نے پھر بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ہم نے 29ارب کی سرمایہ کاری سی پیک میں کروائی۔ نواز شریف نے11ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی بنائی۔نواز شریف کی حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کی ترقی دنیا مان رہی تھی۔2018 میں پاکستان کی قسمت سے کھیلا گیا عمران خاں اندر کھاتے امریکہ سے معافی مانگ رہا ہے۔عمران خاں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے عمران خان نے کشمیر مودی کے حوالے کردیا۔پاکستان کو سری لنکا بنتے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی پاکستان میں 11 ارب کے بجلی کے نئے منصوبہ لگے اگر جدید دور کا شیر شاہ سوری کہا جائے تو اس میں میاں نواز شریف کا نام آئے گا۔کنونشن سے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

close