کشمیریوں کا بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانا ہندوتوا کے جبر کے خلاف نفرت کا اظہار ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا یوم سیاہ کے موقع پر بیان

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویرالیاس خا ن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا ہندوستان کا آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانا ہندوتوا کے جبر کے خلاف نفرت کا اظہار ہے،لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں جہاں بھی کشمیری مقیم ہیں ہندوستا ن کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، کشمیریوں کا یہ انداز بھارتی مظالم اور ان کا حق خود ارادیت سلب کرنے کے خلاف احتجاج ہے تاکہ وہ دنیا کو بھارتی جارحیت پر متوجہ کر کے اپنے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرسکیں۔

بھارت جبری طور پر کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار۔تنویر الیاس نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے.ایشیاء میں ترقی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر سے گزرتا ہے۔کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر من ارہے ہیں۔بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی۔قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ہندوستان 42 لاکھ سے زائد ہندووں کو جعلی ڈومیسائل جار ی کر چکا ہے۔ بوگس حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو دنیا میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں عملدرآمد کروانے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔۔۔۔

close