پرویز الٰہی سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کی ملاقات، امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول (Mr.William K. Makaneole) نے ملاقات کی۔ امریکی قونصل جنرل نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرچودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں۔پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے۔پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں اور ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔۔۔۔

close