ڈی ایس پی کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

سوات (پی این آئی) سرکاری ذرائع کے مطابق وادیٔ سوات میں ڈی ایس پی پیر سید کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔سوات پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات کی تحصیل مٹہ سے ڈی ایس پی پیر سید کو دہشت گردوں کے قبضے سے زخمی حالت میں بازیاب کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی حالت میں بازیاب ہونے والے ڈی ایس پی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سوات پولیس کا کہنا ہے کہ مٹہ کے بالائی علاقے میں دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے،

جن کے خلاف آج ہی آپریشن کیا جائے گا۔یہ بات اہم ہےکہ ڈی ایس پی پیر سید گزشتہ روز مٹہ کے بالائی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔۔۔۔۔

close