کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کے لیے دوسری ہنگامی امدادی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSRelief) نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسری ہنگامی امداد سے لدے (190 ٹن) ضروری اشیائے خوردونوش کے 20 ٹرک NDMA کےحوالے کر دیے۔
2000 فوڈ پیکج بلوچستان اورعلاوہ دیگر شمالی علاقوں میں بھی سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے۔


اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس غذائی پیکج سے 14000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

حال ہی میں Ksrelief نے NDMA کے تعاون سے بلوچستان کے 6 اضلاع (لیسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ) میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 3000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے۔ جس سے 21000 سے زائد افراد مستفیدہوئے۔۔۔۔۔

close