قومی اسمبلی کے 11حلقوں میں متوقع انتخابات ، پی ٹی آئی نے میدان کھلا نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

close