سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شدید ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔ انہوں نے ٹویٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔

آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اورعوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

close