پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر نے آصف زرداری کی واپسی کے پروگرام کا اعلان کر دیا

کراچی (آئی این پی ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آصف زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ زرادری صاحب اپنے نواسے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی بنی گالا کا کچن سنبھالتے تھی اور زمین الاٹمنٹ اور پنجاب میں تبادلے کے کام کرتی تھی، پی ٹی آئی نے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ زرادری صاحب مرد مجاہد ہیں ان کو بھاگنے کی ضرورت نہیں جلد واپس آئیں گے، بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے، زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔۔۔۔

close