بہت ہو گیا، یک طرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع نہ رکھی جائے ، مریم نواز نے ٹویٹ کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یک طرفہ فیصلوں کے سامنے سرجھکانے کی ہم سے توقع نہ رکھی جائے ، بہت ہوگیا۔ ہفتہ کو اپنی ٹویٹس میں مریم نواز نے لکھا کہ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے جس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا۔آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہنچے جسے کل پہنچا تھا!نا منظور! ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کے دبائو میں آکر بار بار مخصوص فیصلے کرتے ہیں۔ اپنے ہی د یئے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں۔اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی،بدتمیزی اور گالیوں کے دبائو میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں،اپنے ہی د یئے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں،سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے۔بہت ہو گیا!

close