حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے لیےمیں پیسہ کیوں لگاؤں؟ آصف زرداری نے بات کھول کر بیان کر دی

لاہور(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں اس لیے خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگائوں، میں پہلی مرتبہ لاہور نہیں آیا،3ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے، پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کیلئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

بلاول ہائوس میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی قیادت میں ارکان سے ملاقات کے د وران آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار حسن مرتضی ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا، مسلم لیگ (ن)کے ساتھ کھڑے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ لاہور نہیں آیا،3ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی (ن)لیگ کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے، ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کیلئے خود کو پیش کیا ہے، مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کیلئے اپنی پوری کوشش کریں گے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کیلئے آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ جا ملے، مسلم لیگ (ن) نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی۔۔۔۔

close