عیدالاضحیٰ، گائے کی ٹکر سے قصائی جاں بحق

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں گائےکی ٹکر سے قصائی جاں بحق ہوگیا۔گلستان جوہر بلاک ون میں پیش آئے واقعےکی سی سی ٹی وی اور موبائل سے بنی ویڈيو بھی سامنے آگئی۔

قربانی کے دوران گائے نے پہلے قصائی کو ٹکر ماری، قصائی گائےکی رسی میں الجھ گیا اور گائے اسےگھسیٹ کر بھاگتی رہی، وہاں موجود دیگر افراد بھی گائےکو روکنے اور قصائی کو چھڑوانے میں ناکام رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکے حوالے سے علم ہے، مقتول کی لاش ورثاء کے حوالےکردی گئی ہے۔

close