ضمنی انتخابات میں (ن )لیگ کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کردی، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(پی این آئی)پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کردی۔ مسلم لیگ (ن )کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجا صغیر احمد کے کارنر میٹنگ سے خطاب کی ووٹرز کو پیسوں کی آفر دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا صغیر کی جانب سے ووٹرز کو آفر و یقین دہانی کراتے سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔

امیدوار کا کہنا تھا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں بیٹھے ہیں اتنے ہی آپ کو پیسے دوں گا، سب کہتے ہیں راجا صاحب منتخب ہوکے پیسے دیں گے، میں کہتا ہوں میں پہلے پیسے دوں گا گھبرائیں نہیں۔ ووٹ کی باری بعد میں آئے گی۔لیگی رہنماء کی جانب سے تقریر میں آفر و یقین دہانی سن کر شرکاء کو تالیاں مار کران کے حق میں نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد راجا صغیر کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی تو رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

close