دعاذہرا سسرال میں ٹوٹی چارپائی پر بیٹھی کس کی تصاویر دیکھ رہی تھی، یوٹیوبر کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )کراچی سے لاہور جاکر پسندکی شادی کرنے والی دعا زہرا سے متعلق یوٹیوبر نے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سوشل میڈیا پر عظمیٰ نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ دعا کے سسرال جاکر دعا زہرا کی طرز زندگی کو دیکھ چکی ہیں۔خاتون یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ظہیر کی فیملی جس گھر میں کرائے پر رہ رہی ہے مجھے اس گھر کے مالک مکان نے خود میسج کرکے بلایا

اور جب میں وہاں پہنچی تو دعا زہرا ایک چھوٹے سے بند کمرے( جس میں واش روم اور کچن بھی تھا )بیٹھی ہوئی تھی، اس کمرے میں ایک ٹوٹا پنکھا تھا اور چاروں طرف کپڑوں کے ڈھیر تھے، اس کمرے میں کوئی بیڈ نہیں تھا، ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی تھی جس پر دعا بیٹھی ہوئی تھی۔خاتون نے اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ ابھی انہیں دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے روکا گیا ہے لیکن جلد ہی وہ اس ویڈیو کو منظر عام پر لے آئیں گی۔یوٹیوبر کے مطابق دعا اس چارپائی پر اپنے والد اور چھوٹی بہن کی تصویریں دیکھ رہی تھی۔

close