تحریک انصاف نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر فواد چوہدری کا ردِ عمل آگیا

لاہور(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، ہم نے اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

 

خواجہ آصف کے دعوے پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آیا ہے۔سابق وفاقئ وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف عادتاْ جھوٹ بولتے ہیں۔عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے، تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا ہے ماضی قریب کے حادثے کی وجہ سے خواجہ آصف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے ہم نے اس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔خواجہ آصف نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کی تمام تفصیلات ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ پاکستان میں امریکہ کے خلاف صرف نعرے لگانے والا امریکہ کے پیر پکڑ رہا ہے۔

 

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا ہوا تھا۔عمران خان نے امریکی سفارت کار کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔

close