شیخ رشید کی ایک اور پیشنگوئی جس نے پاکستانیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا، ملک کی فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی حکومت کو کوئی فکر نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی خریدی گئی، آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں، خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے،ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، سات ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہیں۔

close