KIDNAP

دن دیہاڑے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو بھائی کے سامنے اغواء کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی)لاہور کے علاقے شادباغ سے دن دہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق 17 سالہ عشاء ذوالفقار اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کلاس کا امتحان دے کر گھر آ رہی تھی کہ گھر کے راستے میں چار مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا۔ملزمان لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوئے، بھائی عامر نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تانہ اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

close