عثمان بزدار کی عون چوہدری کے خلاف قانونی جنگ کی تیاری شروع

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چودھری نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔ اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام ’جر گہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔۔۔۔۔

close