پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، کس ضلعے میں کون سا ڈپٹی کمشنرز آ گیا

لاہور/سانگلہ ہل(آئی این پی )پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے گئے، نوٹیفیکیشن جاری۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ احمر نائیک کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز سید طاہر رضا کو سیکرٹری صوبائی محتسب تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب محمد عبدلعامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ دانش افضل کو کمشنر سوشل سیکورٹی تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سائرہ عمر کو ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن)محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ فلیٹ لیفٹیننٹ ر عمران قریشی کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔

محمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز محمد طاہر کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔کیپٹن ر رضوان قدیر کو ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ر بلال ہاشم کو تبدیل کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کر دیا گیا،جمیل احمد جمیل کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین محمد شاہد کو تبدیل کر دیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب عثمان خالد خان کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔محمد ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد کو تبدیل کر دیا گیا،ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی لیفٹیننٹ ر سہیل اشرف ک ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا گیا،احمد کمال مان کو ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ر علی اعجاز کو تبدیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال گجر کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔محمد نواز کو ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ قانون تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر کو تبدیل کر دیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن امتیاز شاہد کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا،اللہ دتہ وڑائچ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،کامران خان کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لودھراں کیپٹن ر شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کر دیا گیا۔آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیا۔زاہد سہیل کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چینوٹ عاصم جاوید کو تبدیل کر دیا گیا،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کیپٹن ر ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب تعینات کر دیا گیا،شاہد فرید کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ موسی رضا کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا،علی عنان کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا،محمد انور کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اوورسیز ذوالفقار بھون کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا۔۔۔۔۔

close