پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ بننے کا خواب پورا ہو گا یا نہیں؟ن لیگی لیڈر نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بننے کا چوہدری پرویز الہٰی کا خواب پورا نہیں ہو گا، بہت لوگ خوشیاں منارہے ہیں جیسے پنجاب حکومت چلی گئی۔ جمعہ کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت وہیں کھڑی ہے، حمزہ شہباز وزیر اعلی تھے اور ہیں، اس فیصلے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ ہمارے 5 ارکان بھی واپس آ گئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی ووٹ گنے جائیں گے ہماری تعداد 177 ہو گی، فواد چوہدری صاحب آپ کس حکومت میں نہیں بیٹھے، آپ تو اب بھی ہاتھ پائوں مار رہے ہیں، فواد چوہدری آپ نے بدلتے وقت کے ساتھ خود کو بدلا۔عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری آپ اور شیخ رشید سے بڑا ابن الوقت کوئی نہیں، آپ کے منہ سے شرم کا لفظ کچھ اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔

close