حمزہ شہباز کے خلاف قانونی جنگ، چوہدری پرویز الہٰی کو پہلی کامیابی حاصل ہو گئی

لاہور (پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف قانونی جنگ میں پہلی کامیابی حاصل ہو گئی ہے اور لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔چوہدری پرویز الہٰی کا درخواست میں کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔۔۔

close