ہر شادی میں ناکامی کے بعد عمران خان کو نئے رشتے کی تلاش؟ اب تک کا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی جہاز پرسوارہیں امید ہے جلد لینڈ کر جائیں گے۔عمران نیازی ایک پروفیشنل دلہا ہیں جو ہر شادی میں ناکام ہوئے ہیں اورقوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلے ہیں۔عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھا سکتی ہے؟ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اب بھی خود کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں اورجہاز پرسوار ہیں۔ امید ہے جلد لینڈ کرجائیں گے۔عمران نیازی ایک پروفیشنل دلہا ہیں جو ہر شادی میں ناکام ہوئے ہیں اورقوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا عذاب قوم کو بہت مہنگا پڑا ہے ان کی حکومت نے جس شعبے میں ہاتھ ڈالا وہ تباہ ہوگیا۔ عمران خان کو4 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سنگین غفلت اورمجرمانہ کوتاہی کا مظاہرہ کیا، عمران نیازی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جا سکتا، انہیں بتانا ہوگا کہ پاکستان کو دیوالیہ کیوں کیا؟احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

 

گوادر پورٹ کیساتھ مجرمانہ سلوک کیا گیا وہاں کوئی بڑا جہاز لنگرانداز نہیں ہوسکتا۔گوادر اورسی پیک منصوبے کے خلاف سازش کی گئی۔پسنی ہاربربھی کئی سالوں سے بند پڑی ہوئی ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ قوم میں جھوٹی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلا۔ ہم گزشتہ حکومت کے جھوٹے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں کھیلوں کا کمپلیکس بنانے پر ہمیں سزا دی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھا سکتی ہے؟ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے، اتحادی حکومت پاکستان کو اس گرداب سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔

close