ہم افغانستان چلے جائیں جہاں کم ازکم ہمارا گزارا توہوجائے گا، محمودخان کا وفاقی حکومت پر طنز

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کریگا اس سے تو بہترہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں جہاں کم ازکم ہمارا گزرا تو ہوجائیگا۔پشاور میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب میں محمود خان نے کہاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت اورتعلیم میں اصلاحات لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ریجن میں ایک بڑا اسپتال بنائیں گے جو نجی شعبے کے تعاون سے بنے گا کیونکہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں۔

محمود خان نے کہا کہ ملک میں امپورٹڈ حکومت ہے، ان کے پاس تیل کی قیمت کیحوالے سے اختیارات نہیں، یہ امریکی احکامات پرعمل کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں اور میں امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتا، پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، مرکزی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک پر بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کرے گا؟ سینما میں ٹکٹ بلیک کرنے والے اور اس کا بیٹے کو بیٹھا دیا گیا ہے، اس سے تو بہترہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں جہاں کم ازکم ہمارا گزارا توہوجائے گا۔

close