ڈاکٹر عامر لیاقت کا ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ وہ کچھ ہی دیر میں اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ چل رہے تنازعے پر پاکستان کی سرزمین سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے اور اس کے بعد ہمیشہ کیلئے چلے جائیں گے۔

 

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں دانیہ نے اپنے شوہر کی بعض نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

close