عمران خان کا ’’میر جعفر‘‘ کا بیانیہ، ریٹائرڈ فوجی بھی مخالفت میں کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی جانب سے پاک افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم ہوگئے۔ میجر ریٹائرڈ بلال کا کہنا ہےکہ عمران خان صاحب آپ کس کے لیے میر جعفر جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں، اگر آپ کوکوئی مسئلہ ہے تو سیاست دانوں کے پاس جا کر حل کریں، فوج کو کس لیے بیچ میں لےکر آرہے ہیں۔

 

ایک اور ریٹائرڈ فوجی کا کہنا ہےکہ جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خُود غدار ہیں، ہر اختلاف قابل احترام لیکن اب بات ہمارے گھر پر آگئی ہے، ریٹائرڈ آفیسرز اور جوان فوج اور چیف کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں فوج پر فخر ہے، پاک فوج کو کام کرنے دیں، الزام برداشت نہیں کریں گے۔

close