مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کا کیس، جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی

اسلام آباد (پی این آئی ) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نےمریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کر لی۔عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا دی۔ عدالت کی جانب سے نوٹ لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس کسی دوسرے بینچ کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔لاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کچھ دیر بعد مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

close