ن لیگی رہنما ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرارہو گیا

گوجرانوالہ(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک سہیل6 کروڑ روپے کے بوگس چیک کے مقدمہ میں سیشن عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے لیگی ایم این اے کی ضمانت خارج کر دی۔ضمانت خارج ہونے پر ملک سہیل عدالت سے فرار ہو گئے جب کہ پولیس بھی انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

لیگی ایم این کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے مقدمہ بوگس چیک کے الزام میں29جنوری کودرج کیا گیا۔ملک سہیل خان این ای56 اٹک ٹو سے ایم این اے ہیں اور ان کا شمار بااثر سیاسی شخصیت میں ہوتا ہے۔

close