پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ کس نے بسیں بھر بھر کرلوگ بھیجے؟ سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) سینئر رہنماء پیپلزپارٹی نبیل گبول نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں ق لیگ نے بسیں بھر بھر کر لوگ بھیجے، تحریک انصاف کو جلسے میں مدد پر ق لیگ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے،وزیراعظم نے آج اپنی انتخابی مہم شروع کی،عمران خان میانوالی اور پشاور میں جلسہ کرکے دکھائیں،پی ٹی آئی عزت والا محفوظ راستہ چاہتی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو جلسے میں مدد پر ق لیگ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، ق لیگ نے بسیں بھر بھر کر جلسے میں بھیجیں، پی ٹی آئی والے گھبرا کس چیز سے رہے ہیں، وزیراعظم نے آج اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے ان کو محفوظ راستہ ملے اور وہ عزت کے ساتھ نکل جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت رہی تو پٹرول 200فی لیٹرکراس کرجائے گا، عام آدمی کو کرنٹ اکاؤنٹ سے نہیں مہنگائی سے مطلب ہے، عمران خان ایک چیز پر رکتے نہیں تبدیلی لاتے رہتے ہیں، مہنگائی پرہم لانگ مارچ نہیں کریں گے تو عوام ہم سے پوچھیں گے،عوام اپوزیشن سے پوچھیں گے کہ مہنگائی تھی تو آپ بطور اپوزیشن کچھ نہیں کیا آپ بھی بری الزمہ نہیں ہیں۔

اس موقع پر وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آج منڈی بہاؤلدین میں روائتی جوش وخروش نظر آیا، پی ٹی آئی کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، بلدیاتی انتخابات سے متعلق ابھی کوئی شیڈول نہیں آیا، شیڈول آنے کے بعد ارکان اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، عمران خان قومی لیڈر ہیں پورے ملک میں جلسے کرسکتے ہیں۔اپوزیشن کہتی تھی ہم استعفے دیں گے پھر استعفے نہیں دیے، زرداری نے استعفے نوازشریف کی واپسی سے مشروط کیے تو پھر شوکاز شروع ہوگئے، اپوزیشن حکومت کیلئے نہیں ایک دوسرے کیلئے خطرہ ہے۔ پہلے مریم نواز کے ساتھ ہاتھ ہوا اب شہباز شریف کی باری ہے۔

close