عمران خان بھاگے گا نہیں لیکن 2023کے بعد اس کا کوئی چانس نہیں، سینئر صحافی نے عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف دونوں چاہتے ہیں اُنہیں لوٹ مار کی آزادی ہو۔کرپشن اب بھی کم نہیں ہوئی، بیوروکریسی خوب لوٹ مار کر رہی ہے۔پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میں بہت سی کمیاں اور خامیاں ہوگی لیکن وہ نہیں بھاگیں گے، بل گیٹس کا پاکستان آنا حکومت کی کامیابی ہے۔

عمران خان نے جس طرح بل گیٹس کو بٹھایا اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو بھیج دیا جاتا ہے تو مہنگائی، ٹیکس وصولی اور امن وامان بہتر نہیں ہوگا۔اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوام اگرچہ تنگ ہیں لیکن وہ اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیں گے۔قبل ازیں ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ میرے اندازے کے مطابق عمران خان کی حکومت 2023ء تک نہیں جا رہی ، 2023ء کے بعد اس کے آنے کے چانس ہی نہیں ہیں۔لوگ ان سے ناخوش ہیں، پیٹرول پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ پیٹرول کی عالمی منڈی میں قیمت 90 سے 100 ڈالر ہی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کچھ بہتری دکھائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا مسئلہ یہ ہے کہ ٹکٹ صحیح طریقے سے نہیں دے سکتے، لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن صوبائی اسمبلی، جو سابق وزیر بھی ہے، نے گروپ بنا کر زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سارے اُمیدوار ہار گئے۔وہ رکن صوبائی اسمبلی ابھی تک پاکستان تحریک انصاف میں ہے۔ اب پنجاب میں بھی یہی ہو گا، پنجاب میں یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ مہم کون چلائے گا ۔ ان کی کوئی تیاری نہیں ہے، یہ بہت بُری طرح ہاریں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کی میٹنگ ہوئی۔ ارکان کی اکثریت نے کہا کہ مسلم لیگ ن جوائن کریں، کچھ آزاد رہنے اور کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ جانے کے حامی ہیں۔

close