اسٹیبلشمنٹ اور امریکا دونوں وزیراعظم عمران خان سے ناراض۔۔اگر عدم اعتماد تحریک لائی تو کامیابی ملے گی، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا خیال ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات اچھے نہیں رہے اس لیے ہمیں موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔دوسری یہ وجہ ہے کہ امریکا عمران خان سے بہت زیادہ ناراض ہے،جوبائیڈن نے ایک فون تک نہیں کیا۔ان حقائق کی بنیاد پر 23 مارچ سے پہلے اگر عدم اعتماد تحریک لائی گئی تو کامیاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ابھی تک نمبر پورے نہیں ہیں۔ن لیگ کے اندر دھڑے بندی ہے۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم ان دونوں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہے۔گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے۔شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی، دوسرے دور میں شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی شریک ہوئے، تیسرے دور میں شہباز شریف، شجاعت حسین، پرویزالٰہی، سعد رفیق، ایاز صادق بھی شریک ہوئے، بعد ازاں رانا تنویرکو بھی ملاقات میں شریک کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف نے چوہدری برادران کو اپوزیشن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے، ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت سے متعلق تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہےکہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی صورت حال پر پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں، ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب کی قیادت نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد ملاقات کی۔

close