موٹروے پر حد نگاہ صفر ہو گئی، ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) موٹروے پر حد نگاہ صفر ہو گئی، ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔۔۔۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم الیون لاہور سےسیالکوٹ، موٹروےایم تھری لاہور سےسمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری موٹروے پر سفر سے قبل رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

close