آئی ایم ایف نے اگلے 5 سال کیلئے بہترین معاشی ترقی کی نوید سنادی

کراچی(پی این آئی)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار، مستحکم اور خوشحالی کا ہوگا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی ہے۔ویڈیو بیان میں ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے چھٹے ریویو کی ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کردی ہے۔ابھی ایک ارب ڈالر آیا نہیں تھا تو اوپن مارکیٹ میں اورانٹر بینک مارکیٹ میں ایکسچینج ریٹ میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو شکوک و شہبات ہے،

حکومت اور ان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے 174 صفحوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشخبری یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال کے لیے بہترین معاشی ترقی کی نوید سنادی ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پاکستان میں 2026 تک شرح نمود جی ڈی پی کہ شرح 5 فیصد رہے گی۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہے گی جبکہ خسارہ تین فیصد پر آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ

قرضے کی سطح 70.4 فیصد آجائے گی، بیرونی قرضہ جے ڈی پی کے تناسب سے 35 فیصد ہوجائے گا جو کے پچھلے سال 41 فیصد پر تھا۔ یہ تمام خبریں پاکستان کیلئے بڑی اچھی تھیں۔

close