جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری کی طبیعت بگڑ گئی، انتہائی نگہداشت وارڈمنتقل

اسلام آباد (پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما و سینیٹرعبدالغفور حیدری کو عارضہ قلب کی شکایت پر پمز ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات دل کی تکلیف پر مولانا عبد الغفور حیدری کو پمز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ،ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش نہ ہونے پر د ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کردیا،رپورٹ کے مطابق مولانا عبد الغفور کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

close