نواز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا، کب آرہے ہیں؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنیں جب کہ اسدعمر نے کچھ دن پہلے کہا کہ نواز شریف کوبھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نوازشریف خود سے نہیں آئیں گے انہیں لایا جائے گا، ان کی واپسی کے لیے جو ہوسکے گا حکومت کرے گی، ہم نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے بونڈ کی شرط رکھی تھی، اب نواز شریف کی منزل جیل ہے۔

close