کورونا وائرس بے قابو، این سی او سی نے ملک بھر میں کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، اس خصوصی مہم کے تحت ٹیمیں عوام کو کورونا ویکسین لگائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسی نیشن کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے لیے گھرگھر مہم سے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں، عوام ہر صورت ویکسی نیشن کروائیں، کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے جب کہ بوسٹر دوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے، 55 ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں، کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 25 لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں، بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے سے حکومت نے ایک مرتبہ پھر کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے میں مزید تیزی کر دی ہے۔

close