کورونا کے وار جاری، تعلیمی اداروں میں حاضری سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور حاضری سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر اور اومیکرون وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے تناظر میں کمپی ٹینٹ اتھارٹی کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ متبادل دنوں میں جاری رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کلاسز کوویڈ پروٹوکول(مکمل ویکسی نیشن)100 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن کم از کم ایک ڈوز لازمی ہو گی، پہلی ڈوز کی مدت یکم فروری 2022 ءہوگی۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن میں سوائے کسی طبی وجوہ کے کوئی دوسری وجہ قابل تسلیم نہیں ہوگی۔

close