حاضری پچاس فیصد، تعلیمی اداروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری، اطلاق کب سے کب تک ہو گا؟

لاہور (پی این آئی)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک بچوں کی ایک دن میں حاضری 50 فیصد ہو گی اور یہ پابندی 31 جنوری تک رہے گی۔صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اعلان صرف لاہور کیلئے ہے ، تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت تک بچوں کی ایک دن میں حاضری50 فیصد ہو گی۔

اس کا اطلاق 20 جنوری سے ہو گا اور یہ پابندی 31 جنوری تک جاری رہے گی ۔ان کا کہناتھا کہ 7 سے 12 ویں جماعت تک کے طالبعلم اپنے معمول کے مطابق تعلیمی اداروں میں آ گئیں گے،مہربانی کر کے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ۔

close