شدید دھند، موٹروے کو پھر بند کر دیا گیا، سفر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور(پی این آئی)شدید دھند، موٹروے کو پھر بند کر دیا گیا، سفر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں۔۔۔ موٹروےپولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری ،موٹر وے ایم 11لاہور سے سیالکوٹ، موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔

close