5کروڑروپے تک قرضہ حاصل کریں، حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) اگر ہمیں مختلف مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن سے باہر نکلنا ہے تو آپ نوجوان یہ ممکن بنا سکتے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نوجوانوں کیلئے 5 کروڑ تک قرض دینے کا اعلان- تفصیلات کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں حکومت 5 کروڑ کا قرضہ دے رہی ہے، نوجوان ٹیک کمپنیاں شروع کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اگر پاکستان کو دیکھیں تو کریم ایک کامیاب ماڈل رہا۔ دراز اور زمین ڈاٹ کام بھی کامیاب رہے۔ ہمیں نئے بزنس اور نئے آئیڈیاز پر جانا ہے، یہ ہماری نوجوان نسل کرسکتی ہے۔ بین الاقوامی انویسٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹیسلہ لانچ ہوئی تو کار مینوفیکچررز نے اس کا مذاق اڑایا۔اب اس کا کوئی مذاق نہیں اڑا رہا کیونکہ وہ کامیاب ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں ٹیک بزنس کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم یہاں نوجوانوں کے ذریعے ٹیک کمپنیاں شروع کریں۔انہوںنے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں حکومت 5 کروڑ کا قرضہ دے رہی ہے۔ اس پروگرام کو بھی اس کے ساتھ شامل کردینا چاہیے۔ اگر ہمیں مختلف مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن سے باہر نکلنا ہے تو آپ نوجوان یہ ممکن بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کو بلدیاتی ترمیمی بل میں اعتراضات دور نہ کرنے پر تحفظات ہیں، بل ترمیم کے بعد 14دسمبر کو گورنر سندھ کو دستخط کے لیے موصول ہوا تھا۔ پچھلی بار گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 10 اعتراضات لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ سندھ حکومت نےگورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد بل میں مزید ترمیم کی تھی، ترمیمی بل میں گورنر سندھ کے صرف خفیہ رائے شماری کے اعتراض کو دور کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ اگر بل پر دوسری بار بھی دستخط نہ کریں تو بل 12 دن بعد خود نافذ العمل ہوجائے گا۔

close