کتنے سرکاری ملازمین کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ اہم سرکاری ادارے میں بھاری تنخواہیں لینے والے افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نےبھاری تنخواہیں لینے والے 22 افسران کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پی سی بی شدید مالی بحران کا شکار ہے جسے ایک ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ایسے میں بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے 22 افسران کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ رمیز راجہ 22 افسران سے متعلق فیصلہ 20 یا 21 جنوری کو پی سی بی کے سرپرست سے ملاقات کے بعد کریں گے ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران نے اپنی نوکریاں بچانے کیلئے ابھی سے بھاگ دوڑ اور لابنگ شروع کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے راولپنڈی میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کو عین ٹائم پر منسوخ کرنے سے پی سی بی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔