افسوس سے کہنا پڑتا ہے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خا ن کا اعتراف بھارت کی آئی ٹی میں ایکسپورٹ 150 ،ارب اور ہماری 2 ،ارب ہے

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نےلاہور میںاسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، جیسے ہی ہماری اکانومی بہتر ہوتی ہے ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے، ڈالر کی کمی سے روپے پر دباؤ آتا ہے، ہمیں 20 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد آبادی نوجوان ہے، ہم آئی ٹی میں پیچھے رہ گئے ہیں مگر اب ہم آئی ٹی کی طرف تیزی سے بڑھ سکتے ہیں، ہندوستان کی آئی ٹی میں ڈیڑھ سو ارب کی ایکسپورٹ ہے، ہماری آئی ٹی میں دو ارب کی ایکسپورٹ ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ 700 ایکڑ کی زمین کو آپ نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کیلئے استعمال کیا، آئی ٹی پارک بنانے کا مقصد ان کی مدد کرنا اور رکاوٹیں دور کرنا ہے،

آئی ٹی میں خواتین کیلئے بہت بڑے مواقع ہیں، نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی ملکی دولت نہیں بڑھے گی، اوپر کی سطح پر کرپشن ہوتی ہے تو دولت ملک سے باہر چلی جاتی ہے، جب تک گڈ گورننس نہیں ہوتی سرمایہ کاری نہیں آتی،چین نے متواتر پلاننگ کرکے اپنی ایکسپورٹ بڑھائی اور ترقی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون لک قیمتیں بڑھنے کی وجہ سےپاکستان میں قیمتیں بڑھی ہیں،

باہر سے چیزیں امپورٹ کرتے ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے، ہم آئی ٹی کمپنیوں کے لئے آسانی پیداکریں گے تاکہ وہ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں، ہمارا مقصد ہے کہ ٹیکنالوجی سے پاکستان فائدہ اٹھائے۔۔۔۔۔

close